اللّٰه کہاں ہے؟ I اللّٰه کی نشانی انسان خود ہے

اللّٰه کہاں ہے؟ I اللّٰه کی نشانی انسان خود ہے



 *🌹٭•═༻◉﷽◉༺═•٭🌹*
*⁦🏵️⁩🌼تصوف کی دنیا🌼⁦🏵️⁩*
*🌹=» اللّٰہ کہاں ہے؟«=🌹*
🌹📚=» اللہ کہاں ہے؟ اللہ کی نشانی انسان خود ہے اللہ کے وجود سے انکار ممکن ہی نہیں اگر اللہ تعالیٰ نہیں تو انسان کا اپنا وجود بهی نہیں ہے
 *وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ*
 اور خود اللہ تمہارے نفوس تمہارے اندر میں ہے تو کیا تم دیکھتے نہیں؟
*اللہ ہمارے اندر ہے تو کہاں ہے ؟*
*وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنۡ حَبۡلِ ٱلۡوَرِيدِ*
اور ہم بندہ کی رگ جان سے بهی اس سے زیادہ قریب ہیں
یا اللہ تو ہمارے اندر کیسے ہے ہم کیسے تسلیم کر لیں کہ تو ہمارے اندر ہے اور ہماری جان سے بهی زیادہ قریب ہے؟
 *أَوَ لَمۡ يَتَفَكَّرُواْ فِيٓ أَنفُسِهِمۗ*
کیا تم نے اپنے آپ پر اپنے دل میں اپنے وجود کے اندر غور نہیں کیا ؟
 *وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِي*
اور ہم نے اس انسان میں اپنی روح داخل کر دی یااللہ تو نے اپنی روح داخل کر دی انسان میں مگر ہم تجه سے کیسے ملیں روح تو تیرا امر ہے مگر تو کہاں ہے
فرمایا
 *أَفَلَا تُبۡصِرُونَ*
تم اپنے اندر غور کیوں نہیں کرتے ؟
ہمارے اندر کون ہے؟
 *وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡ*
اور اللہ ہی تمہارے اندر ہے یا اللہ ہمیں سمجه نہیں آ رہا ہمیں تفصیلاً سمجها کہ تو ہمارے اندر کیسے ہے
*ٱللَّهُ نُورُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡض*
اللہ زمین اور آسمان کا نور ہے 
*مَثَلُ نُورِهِ*
اس کے نور کی مثال ایسی ہے
 *كَمِشۡكَوٰةٖ فِيهَا مِصۡبَاحٌۖ*
جیسے ایک طاق ہے وہ طاق انسان کا جسم ہے
 *ٱلۡمِصۡبَاحُ فِي زُجَاجَة*
اس طاق کے اندر ایک چراغ ہے وہ چراغ انسان کا دل ہے
*ُ فِي زُجَاجَة ٍۖ*
اور چراغ ایک قندیل میں ہے یا اللہُ وہ قندیل کیا ہے
 *كَأَنَّهَا كَوۡكَبٞ*
اور قندیل ایسی صاف شفاف ہے کہ گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے گویا وہ قندیل تمہاری روح ہے جو پاک صاف و شفاف ہے گویا وہ چکمتا ہوا ستارہ روح نور ہے اور وہ نور اللہ پاک کی ذات سے ہے کیونکہ اللہ پاک خود نور ہے
یا اللہ اگر ہم تجه تک پہنچنا چاہیں تو کیا کریں
*يَهۡدِي ٱللَّهُ لِنُورِهِ*
اللہ اپنے نور سے جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے
 یعنی جو شخص اللہُ کو پانا چاہتا ہے جو اللہُ سے ملنا چاہتا ہے وہ اپنی روح کی طرف آئے کہ وہ وہی نور ہے جو اللہ پاک کے ذاتی نور سے ہے وہی ہدایت ہے
وہی راز کن فیکون ہے  وہی صراط مستقیم ہے
*مَن يَشَآءُۚ وَيَضۡرِبُ ٱللَّهُ ٱلۡأَمۡثَٰلَ لِلنَّاسِۗ*
اور خدا لوگوں کو سمجهانے کیلئے مثالیں بیان فرماتا ہے جیسا اس آیت میں اپنے انسان کے اندر موجود ہونے کی واضع مثال بیان فرمائی
*كَأَن لَّمۡ تَغۡنَ بِٱلۡأَمۡسِۚ* 
جو لوگ غور کرنے والے ہیں
*كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُون*
ان کیلئے ہم اپنی ذات کی نشانیاں کهول کهول کر بیان کرتے ہیں
*وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ*
اور اللہ سب چیزوں کا جاننے والا ہے
*جسے میں ڈهونڈتا تها آسمانوں میں زمینوں میں*
*وہ نکلا میرے ظلمت خانۂ دل کے مکینوں میںۚ*


Post a Comment

0 Comments