ہارٹ اٹیک، شوگر جیسی بیماریوں سے بچنے کا نبوی ﷺ نسخہ

ہارٹ اٹیک، شوگر جیسی بیماریوں سے بچنے کا نبوی ﷺ نسخہ

ہارٹ اٹیک، شوگر جیسی بیماریوں سے بچنے کا نبوی ﷺ نسخہ

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح وطنِ عزیز پاکستان میں بھی مختلف بیماریوں کے اَعداد وشمار (Statistics)میں تشویش ناک حد تک اِضافہ ہوتا جارہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان شُوگر کے مرض میں ساتویں، ٹی بی میں چھٹے، ہیپا ٹائٹسC میں دوسرے اور گُردے کے امراض میں دنیامیں آٹھویں نمبر پر ہے۔ ہارٹ اٹیک کے اعداد و شمار پاکستان میں سالانہ تین لاکھ افراد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت کے منہ میں چلےجاتےہیں جبکہ دنیا میں تقریباً ہر 40سیکنڈکےبعد ایک فرد ہارٹ اٹیک کے سبب موت کے گھاٹ اترجاتا ہے۔ ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے 60 فیصد افرادنیند کی حالت میں اس کا نشانہ بنتے اور پھر ہمیشہ کیلئے سوجاتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کے بعد 100میں سے تقریباً 50 مریض اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی خالقِ حقیقی سے جا ملتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کیا ہے؟ دل کا دورہ (Heart Attack) بذاتِ خود کوئی بیماری نہیں بلکہ کئی بیماریوں کی علامت اور آخری مرحلہ (Final Stage)ہے۔عموماً زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے بکثرت استعمال سے خون گاڑھا ہوجاتا اور اس میں چکناہٹ کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے جو خون کی شریانوں میں چپکنے لگتی ہے۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دل کی شریانیں سُکڑ نے لگتی ہیں، ان میں خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے اورمتعلقہ مقام پر صحیح مقدار میں خون نہیں پہنچ پاتا جس کے سبب دل اپنا کام دُرُست نہیں کرپاتا اور آخر کار دل کا دورہ پڑجاتا ہے۔علامات سانس لینے میں تکلیف، سینے میں درد، بے ہوشی طاری ہونا،سیڑھیاں چڑھنے سے سانس پھُولنا، گھبراہٹ،ٹھنڈے پسینے اورغیرمعمولی تھکاوٹ وغیرہ۔ دل کے دورے کی علامات کو قبل از وقت بھانپ لینے اور علاج کروانے سےجان بچنے کا امکان کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ اسباب غیرمتوازن غذا کا استعمال، شُوگر، ہائی بلڈپریشر، سگر یٹ نوشی، تمباکو، شراب نوشی اور نشہ آوراشیا کا استعمال وغیرہ۔ایک سروے کےمطابق دنیا بھر میں ایک فیصد سے بھی کم افرادمتوازن غذا(Balanced Diet) استعمال کرتے ہیں۔احتیاطی تدابیر اگر آپ دل کے اَمراض اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تومتوازن غذا کا استعمال فرمائیں٭ہر قسم کی نشہ آوراشیا کےاستعمال سے اجتناب فرمائیں ٭ذہنی تناؤ (Stress)سے بچنےکی کوشش کریں ٭پیدل چلنے اور ورزش (Exercise) کواپنے معمولاتِ زندگی کا حصّہ بنائیں۔ (بلڈ پریشر یا شُوگر وغیرہ کے مریض ڈاکٹر کے مشورے سے ورزش کریں) دل کے اَمراض کی پہچان تیز قدموں کے ساتھ مسلسل آدھا یا پون گھنٹا پیدل چلیں، اگر اس کے نتیجے میں سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں درد محسوس ہو یا سینہ بھاری ہوجائے تو فی الفور دل کےڈاکٹر (Cardiologist) سے مشورہ کرکے دل کی بیماری کے مختلف ٹیسٹ وغیرہ کروالیں۔ چیک اپ کروالیں جن کےوالدین یا قریبی رشتے داروں میں سے کسی کو بلڈ پریشر،شُوگر یا دل کا کوئی مرض لاحق ہو تو انہیں24،25 سال کی عمر میں ان امراض کے ٹیسٹ کروالینے چاہئیں جبکہ 40 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد تو ان اَمراض کے حوالے سے مکمل چیک اپ کروانا ضَروری ہے۔ امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی پھول پِزّا، فاسٹ فوڈ اورمُرَغّن غذائیں کھانےسےخون میں کولیسٹرول کی مقداربڑھتی ہے،کولیسٹرول کےاثرات شِریانوں (یعنی خون کی چھوٹی چھوٹی رگوں)کو سخْت اور تنگ بھی کرتے ہیں،جس سے براہِ راست دل کو نقصان پہنچنے کا ہر وَقْت اِمکان رَہتا ہے۔ اگر مریض کو ساتھ میں شوگر بھی ہواور وہ سگریٹ کابھی عادی ہو توفالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے ٭ دل کے اَمراض کا تعلُّق اگر چِہ زیادہ کھانے سے بھی ہے مگر تَفَکُّرات (Tensions) کے سبب بھی دل کا دورہ پڑ سکتا اور انسان کا ہارٹ فیل ہو سکتا ہے٭اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ہر کھانے، سالن میں تیل مصالحہ معمول سے آدھا اور چائے میں چینی بھی آدھی ڈالنے کی تاکید ہے۔ اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس سے صحّت بہتر اور اسلامی تعلیم کے مَدَنی مقصد کے حُصُول میں سَہولت رہے گی٭اگرجوانی ہی سے مَیدہ، چِکناہٹ اور مٹھاس والی چیزوں کا استِعمال کم کر دیا جائے تو زندہ بچ جانے کی صورت میں بڑھاپے میں سَہولت ہو سکتی ہے۔ (فیضانِ سنت،ص 713،715، 618 بتغير) ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کا گھریلونسخہ چھوٹی الائچی: 25گرام، نرکچور: 25گرام، مغزکشنِیز: 25گرام، اسرَول: 12گرام۔ ان چاروں کو صاف کرکے کوٹ یا پیس کررکھ لیں اور2 سے 3ہفتے مسلسل ایک ایک چائے کا چمچ صبح و شام عرقِ گلاب یا سادہ پانی کےساتھ کھائیں۔ فوائد کولیسٹرول، خون کے گاڑھا پن،چربی بڑھ جانے،انجائنا ،دل میں درد یا دیگر علامات کے سبب ہارٹ اٹیک کا خدشہ ہوتواس دوا کے استعمال سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہارٹ اٹیک اور دل کے دیگر امراض سے حفاظت رہے گی۔ دل کی بیماریوں کے 3گھریلو علاج (1)روزانہ لال انگوروں کا رس آدھا گلاس پئیں۔(2)روزانہ 2 یا3 گلاس گاجر کا رس پئیں۔(3)دل کے مریض کے لئے موسمبی اور کینو بہت مفید ہیں۔ نوٹ شوگر کے مریض مذکورہ بالا گھریلو علاج اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کئے بغیر استعمال نہ کریں نیز کوئی بھی علاج طبیب(ڈاکٹر) یا حکیم کے مشورے کے بغیر ہر گز نہ کیجئے۔ روحانی علاج لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ 75 بار پڑھ کر دل اور سینے کے مریضوں کے سینے پر دم کرنا بِفَضْلِہٖ تَعالٰی مُفید ہے۔خوشی یا غم کی خبر حکمتِ عملی سے دی جائے کسی بڑی خوشی یا غم کی خبر کا اچانک ملنا بھی ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے۔ کسی کے جوان بیٹے کا اچانک انتقال ہوگیا یا اور کوئی ایمر جنسی ہوگئی تو والدین یا دیگر قریبی عزیزوں کو اس کی خبر حکمتِ عملی کے ساتھ دی جائے مثلاً کچھ تمہیدی جملے کہے جائیں یا انہیں ذہنی طور پر تیّار کرکے بتایا جائے۔کیونکہ اس طرح کے واقعات موجود ہیں کہ حادثے یا انتقال کی اچانک خبر ملنے پر ماں، باپ یا قریبی عزیز ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگیا۔ حکایت 18محرم الحرام 1427ھ بمطابق 17 فروری 2006ء بروز جُمُعَۃ المبارک مفتیِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق عطّاری مدنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی نے بابُ المدینہ کراچی میں وصال فرمایا۔ شیخِ طریقت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادریدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی مفتیِ دعوتِ اسلامی سے قلبی وابستگی تھی،ان دنوں آپ بیرونِ ملک تھے اور ان کے وِصال کے دن آپ نفلی روزے سےتھے۔امیرِ اہلِ سنّت کے ہمراہ موجود اسلامی بھائی نےانتقال کی خبر ملنے پر حکمتِ عملی سے کام لیتے ہوئے آپ کو فوراً اطلاع نہیں دی بلکہ افطار وغیرہ سے فراغت کے بعد آپ کو بتایا۔ اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں بیماریوں سے بالخصوص دل کے تمام اَمراض سے محفوظ فرما۔

حضرت محمدﷺ نے ایک صحابی ؓ کو دل کا دور ہ پڑنے پرہارٹ اٹیک کا نبوی نسخہ بتایا ،دوبارہ دل کا مرض نہیں ہوگا۔

انسانی جسم میں دل کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عموماً دل کی دھڑکن ہی کو زندگی تصور کیا جاتا ہے اور دل کے بند ہوتے ہی انسان کو مردہ تصور کیا جاتا ہے۔انسان کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کردیتا ہے، بس ان علامات یا نشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
یہ ایسی علامت ہے جو 70 فیصد ہارٹ اٹیک کی شکار خواتین میں کئی ہفتے پہلے سامنے آئی، غیر معمولی حد تک جسمانی تھکاوٹ ہارٹ اٹیک کی جانب سے اشارہ کرتی ہے اور مرد و خواتین دونوں میں یہ نظر آسکتی ہے۔اگر یہ تھکاوٹ کسی جسمانی یا ذہنی سرگرمی کا نتیجہ نہ ہو اور دن کے اختتام پر اس میں اضافہ ہو، تو اس پر توجہ ضرور مرکوز کی جانی چاہیے یہ علامت مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ نظر آتی ہے، ویسے طبی ماہرین اس علامت کو ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کے بڑھتے خطرے کا عندیہ قرار دیتے ہیں رات کو نیند نہ آنے کے ساتھ شدید نوعیت کی ذہنی بے چینی اور غیر حاضر دماغی کا سامنا ہو تو یہ تشویشناک ہوسکتا ہے۔آج کا وظیفہ ہارٹ اٹیک جو کہ بہت عام ہوتا ہے جارہا ہے اگر اس عمل کو کرتے رہیں گے پوری زندگی آپ کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوگااگر آپ اس کو زندگی کا معمول بنا لیں تو انشاء اللہ آئندہ بھی اس مہلک بیماری سے محفوظ رہیں گے۔
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ روایت کرتے ہیں کہ میں بیمار ہوا میری عیادت کیلئے رسول اللہﷺ تشریف لائے انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان میں رکھا تو آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈ ک میری ساری چھاتی میں پھیل گئی پھر فرمایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے اسے حارث بن کلدہ کے پاس لے جاؤ حکیم کو چاہیے کہ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوروں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر اس کو کھلائیں کھجور کے فوائد کے بارے میں یہ حدیث بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ طب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہےکہ کسی مریض کے دل کے دورے کی تشخیص کی گئی۔ مسنداحمد کی حدیث ہے ابونعیم اور ابو داؤد شریف میں بھی اس کو ذکر کیا گیا ہے۔ انتہائی کارآمد اور بہت ہی خوبصورت حدیث جس میں حضوراکرمﷺ نے ایک صحابی کو دل کا دورا پڑنے پر ان کو علاج تجویز کیا۔ یہ مدینہ منورہ کی سات عجوہ کھجور لینی ہے ان کو گٹھلیوں سمیت کوٹ کر کھلا دینا ہے وہ ایک دم سے کھانی ہے جیسے ہی کھائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے دل کی بیماری دل کا دورہ ہارٹ اٹیک جو بھی ہوگا اللہ تعالیٰ شفاء عطاء فرمائیں گے یہ ان لوگوں کیلئے ہے جن کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔
آپ نے کھجور والا عمل کرنا ہے اور اس کے علاوہ دل پر ہاتھ رکھ کر 111مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ پڑھ کر دم کرلینا ہے اور پورے جسم پر پھونک ماردینی ہے۔ بہت ہی آزمایا گیا وظیفہ ہے جس نے بھی کیا اللہ تعالیٰ کے حکم سے شفایابی 
ملی۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ 

دل درد سے بِسْمِل کی طرح لوٹ رہا ہو
سینہ پہ تسلی کو تِرا ہاتھ دھرا ہو


(ذوقِ نعت،ص146)

Post a Comment

0 Comments