دیوبندی علماء سے علم حاصل کرنا کیسا ہے؟

دیوبندی علماء سے علم حاصل کرنا کیسا ہے؟

سوال کیافرماتےہیں علماءدین ومفتیان شرع متین کہ زید ایک اَن پڑھ انسان ہے کچھ دین کی باتیں دیوبند کے علماء سے سیکھ کر لوگوں کو ہدایت کرتا پھرتا ہےایک دن مجھ سے انکی کچھ باتوں پر بحث ہوئ جس کےدوران اس نےکہا کہ نبی صاحب کو جب مکہ کے لوگوں نے ستایا تو نبی صاحب کو قوت نہیں اسلئے ہجرت کرکے مدینہ چلے گئے ایسے انسان کے بارے میں حکم شرع کیا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
___________________________
المستفتی محمدزین الحق رضویؔ
___________________________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

اللہ تعالی جل شانہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے جہان کا مالک ومختار بنایا ہے،، کما فی کتب الاحادیث،،، چند باتیں بطور نمونہ پیش کی جاتی ہیں،، 

(۱) ہجرت کے موقع پر زمین سے کہنا کہ سراقہ بن مالک کو پکڑ لے پھر زمین نے پکڑ لیا پھر حضور علیہ السلام کے کہنے پر چھوڑدیا.

(۲) حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے ڈوبے سورج کو پلٹانا.

(۳) صحابی رسول کے کہنے پر مدینہ میں ابر رحمت برسوانا اور پھر کہنے پر مدینہ منورہ سے بارش کو بندکرنا.

(۴) معراج کے بعد سورج کو ڈوبنے سے روک رکھنا.

(۵) جنگ بدر کے موقع پر صحابی رسول کے کٹے ہوئے ہاتھ کوجوڑنا وغیرہ وغیرہ

غرضیکہ آیت کریمہ و بے شمار احادیث نبویہ سے اختیار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ثابت ہے.کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعا لی نے مالک کل بنایا ہے المختصر،، 

صورت مسئولہ میں زید وہابیوں کی صحبت میں رہ کر بد عقیدہ اور بے دین ومرتد معلوم ہوتا ہے اس لئے اس کے ذہن میں یہ بات نہیں آتی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کا انکار کرنا آیات قرآنیہ واحادیث مشہورہ کا انکار کرنا ہے حتی کہ اللہ عزوجل کے اختیار کا انکار ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم الہی سے ہجرت کی لہذا زید کا یہ کہنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قوت نہیں تھی اس لئے مدینہ چلے گئے اس جملئہ خبیثہ اور توہین رسالت کے سبب کافر و مرتد ہوگیا اس لئے کہ نبی کی شان میں ادنی توہین کرنا کفر ہے. کتب عقائد و بہار شریعت حصہ اول،،، حضور صدرالافاضل علامہ سید محمد نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں۔

لَا تَعۡتَذِرُوۡا قَدۡ کَفَرۡتُمۡ بعد اِیۡمَانِکُم‌ْ

(سورہ توبہ)

      ترجمہ:» بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے مسلمان ہو کے۔

کہ اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کفر ہے۔

(خزائن العرفان پارہ ۱۰ زیر آیت)

لہذا زید پر تجدید ایمان اور اگر شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح فرض ہے اور اگر ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کردیں۔ 

واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد علی قادری واحدی

Post a Comment

0 Comments